ابنِ عربی کے خیالات

ابنِ عربی اور شیخین کے بارے میں غلو

150 ملاحظات

ابوبکر اور رسولِ اکرم ؐ کی طینت ایک ہے

ابنِ عربی صوفی ایک غالی سنی ہے۔ وہ لکھتا ہے:

نودی ع فی لیله إسراءه فی استیحاشه بلغه أبی بکر فآنس بصوت أبی بکر خلق رسول الله صلى الله علیه وسلم وأبو بکر من طینه واحده فسبق محمد صلى الله علیه وسلم…

پس عارف حال کے ساتھ الفت اور انس رکھتا ہے ۔حضور رسالتمآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو معراج کی رات ان کے تحیر کے عالم میں ابو بکر کی زبان میں آواز دی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت ابو بکر کی آواز کے ساتھ مانوس تھے۔ حضور رسالتماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابو بکر کو ایک طینت سے پیدا کیا گیا ہے۔ (1)

عمر معصوم ہیں

ابن عربی لکھتا ہے:

و من أقطاب هذا المقام، عمر بن الخطاب و أحمد بن حنبل. و لهذا قال- ص!- فی عمر بن الخطاب، یذکر ما أعطاه الله من القوه:” یا عمر! ما لقیک الشیطان فی فج إلا سلک فجا غیر فجک”- فدل (هذا) على عصمته، بشهاده المعصوم. و قد علمنا أن الشیطان ما یسلک، قط، بنا إلا إلى الباطل. و هو غیر فج عمر بن الخطاب. فما کان عمر یسلک إلا فجاج الحق بالنص. فکان ممن لا تأخذه، فی الله، لومه لائم، فی جمیع مسالکه.- و للحق صوله (2)

یعنی عمر ابن خطاب اس مقام کے قطب ہیں۔ اس مقام کے اقطاب سے حضرت عمر بن الخطاب اور حضرت امام احمد بن حنبل مراد ہیں۔ اس لئے رسول رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر بن خطاب کی اس قوت کے حق میں فرمایا جو انھیں اللہ تبارک و تعالیٰ نے عطا فرمائی تھی کہ اے عمر شیطان جس راستے میں تجھ سے ملتا ہے اس راستے کو تبدیل کر لیتا ہے۔ تو یہ شہادتِ معصوم ؐ کے ساتھ حضرت عمر کی عصمت پر دلیل ہے۔ اور ہم جانتے ہیں کہ شیطان ہمارے ساتھ ہرگز نہیں چلتا مگر باطل کی طرف اور یہ راستہ حضرت عمر بن الخطاب کے راستے کے علاوہ ہے۔ پس نص کے ساتھ واضح ہوا کہ حضرت عمر راہ حق کے علاوہ نہیں چلتے اور آپ ان میں سے تھے جنہیں اللہ تبارک و تعالی کے تمام راستوں میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت نہیں پکڑتی۔ (3)

حجۃ الاسلام والمسلمین نعمت علی سدھو

حوالہ جات:

1۔ فتوحات مکیہ، جلد 1، ص111؛ مترجم جلد 1، ص 234 ،علامہ صائم چشتی، طبع فیصل آباد۔

2۔ فتوحات مکیہ، جلد 3، ص 252، عثمان محی، جلد 1، ص358، سطر 27 تا33، 4 جلدی طبع قدیم۔

3۔ فتوحات مکیہ، جلد 3، ص 295، مترجم علامہ صائم چشتی، طبع فیصل آباد۔

اسی زمرے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button