متفرق شخصیات

ہنری کوربن شرابی تھا: ڈاکٹر حسین نصر کا انکشاف

109 ملاحظات

معروف فرانسیسی محقق پروفیسر ہنری کوربن کے بارے میں ڈاکٹر حسین نصر نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ:

”علامہ طباطبائی سے ملاقاتوں میں معنوی پہلو ہوا کرتا تھا۔ لیکن میں نے کبھی کوربن کو نماز پڑھتے یا روزہ رکھتے نہ دیکھا۔ وہ شراب بھی پیتا تھا۔ وہ اسلامی شریعت پر عمل نہیں کرتا تھا۔ وہ غالی اسماعیلیوں کی طرح اسلام کو باطنی دنیا تک رکھتا تھا۔ ظاہری طور پابندی نہیں کرتا تھا۔ میں کوربن پر اس پہلو سے تنقید کیا کرتا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ میں نماز و روزے کی پابندی کرتا تھا۔ کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ میں روزے سے ہوتا اور وہ کھانا کھایا کرتا۔ میں اس معاملے میں اس سے متفق نہیں تھا۔ میں روایتی لوگوں کا طرفدار تھا۔ میں روایت کا خیال رکھنا ضروری سمجھتا تھا۔“

ویڈیو ڈاون لوڈ کریں

آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی سے ساتویں صدی ہجری کے صوفی عزیز الدین نسفی (متوفیٰ 1281ء) کی کتاب ”الانسان الکامل“ کے بارے میں سوال ہوا۔ آپ نے اس کتاب میں جبرِ کامل، وحدتِ وجود اور تفسیر بالرائے پر مبنی باطل نظریات کا رد کرنے اور مکتبِ اہلبیت ؑ کے جبر و تفویض کے مابین اعتدال پر منبی عقیدے «امر بين الامرين» کی وضاحت کرنے کے بعد فرمایا:

”ماریان مولہ اور ہنری کوربن جیسے مستشرقین کی طرف سے اس قسم کی کتابوں کی اشاعت، ترویج اور تعظیم کے سلسلے میں کی کئی کوشسوں کو کسی غرض اور مرض سے خالی نہیں سمجھنا چاہئے۔ خدائے متعال ہم سب کو صراطِ مستقیم کی طرف ہدایت دے، جو کہ قرآن اور اہلبیت ؑ کا راستہ ہے۔“ (1)

حوالہ: 1۔ آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی، معارفِ دین، جلد دوم، صفحہ 21، دفتر تنظیم و نشر آثار آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی، قم، 1385 ہجری شمسی۔

اسے بھی پڑھئے: عقلی اور نقلی دلائل سے صوفیاء کے اقوال کا رد – سید العلماء آیۃ اللہ سید حسین علیین مکان

اسی زمرے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button