مراجع کی تحریریں اور بیانات

ابنِ عربی کی ترویج کیلئے میرا نام استعمال نہ کیا جائے- آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ جعفر سبحانی

115 ملاحظات

 

کچھ عرصہ قبل محمد حسین طہرانی صاحب کے مریدوں نے شہید اول کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک کانفرنس منعقد کرنے کے بہانے آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ جعفر سبحانی سے ایک پیغام لکھوایا۔ لیکن کانفرنس کی تشہیر کیلئے شائع شدہ پمفلٹ میں ابنِ عربی کے خیالات اور حدیقۃ الشیعہ کے خلاف پروپیگنڈہ شامل کیا۔ منصوبہ یہ تھا کہ مرجع محترم کے بیان کو پڑھنے کے بعد جناب مولوی حسن وکیلی صاحب کے آثار میں سے ‘شہیدِ عارف’، ‘تطہیر الشریعہ عن حدیقۃ الشیعہ’ اور ‘محیی الدین – شیعۂ خالص’ کی رونمائی کی جائے۔ لہٰذا مرجع محترم نے ویڈیو بیان کے ذریعے اس کانفرنس سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا:
” بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
کچھ عرصہ قبل مجھے ایک صاحب ملے اور کہا کہ وہ لوگ شہیدِ اول کے بارے ایک جلسہ منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ آپ اس کیلئے ایک پیغام لکھ دیں۔ میں نے کمزوری اور وقت کی کمی کی وجہ سےانکار کر دیا۔ بعد میں ایک قریبی ساتھی نے اصرار کر کے شہیدِ اول کی تجلیل پر مبنی ایک پیغام لکھوایا جس کا موضوع صرف فقہ اور شہیدِ اول ہیں۔ اب ان کا ایک کتابچہ دیکھا ہے جس میں شہیدِ اول اور ان کے بارے میرے پیغام کے ساتھ کچھ باطل خیالات کا ضمیمہ شامل کیا گیا ہے۔ جیسے محقق اردبیلی کے حدیقۃ الشیعہ لکھنے کی نفی یا ابنِ عربی کے بارے کچھ چیزیں، جبکہ میں ان سے مطلع نہیں تھا۔ اگر معلوم ہوتا کہ انکا ارادہ ایسی چیزوں کی اشاعت کا ہے تو ہرگز ایسا پیغام نہ لکھتا۔ میری گذارش ہے کہ یہ کتابچہ تقسیم نہ کیا جائے نہ جلسے میں میرا پیغام پڑھا جائے۔ باقی آپ کی اپنی مرضی!
یہ کام خیانت ہے۔ فلسفے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ عالی ظرف بنیں، نہ یہ کہ لوگوں سے پیغام کسی اور بہانے سے لیں اور پھر ان کے نظریات کے خلاف تحریریں بطورِ ضمیمہ شامل کر کے لوگوں میں بانٹیں۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ“
مشہد میں کچھ عرصے سے سید محمد حسین طہرانی صاحب کے مریدوں کی سرگرمیاں بڑھنے سے ان کی فکر کا انحراف روز بروز نمایاں تر ہوتا جا رہا ہے۔

مربوط مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button