مراجع کے فتاویٰ

جہلِ مرکب پر مبنی حرکات کے بارے میں مراجعِ عظام کے فتاویٰ

116 ملاحظات

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

سوال: ایک عرصے سے دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ نوجوان کچھ گروپس میں شامل ہو کر عرفان اور کشف و شہود کے نام پر بزعمِ خود ریاضتوں کے ذریعے روحانی طاقتوں کے حصول، برزخی آنکھ کھلنے، انخلاع روح، تجرید، ارواح کے ساتھ رابطے، جن کو حاضر کرنے جیسے کاموں میں پڑے ہوئے ہیں۔ ایسی حرکتیں کرنے کا کیا حکم ہے؟

جوابات

آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی

کسی مومن کا ان کاموں میں مشغول ہونا درست نہیں۔ بلکہ ان میں سے بعض کام یا حرام ہیں یا ان میں حرمت کا شبہہ موجود ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی

یہ حرکتیں تائید کے لائق نہیں۔ واللہ اعلم

آیۃ اللہ العظمیٰ شُبیری زَنجانی

فقہاء اورعلمائے عظام کے مسلکِ حقہ سے کسی قسم کی دوری خطرناک ہے۔ ہر ایسا کام جو باطل حرکات کی تائید کا سبب بنے یا مذہبِ حقہ کی کمزوری کا باعث ہو جائز نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی

ان میں سے کوئی کام بھی جائز نہیں۔ ان سے بچنا لازم ہے۔ کامیاب رہیں!

آیۃ اللہ العظمیٰ علوی گرگانی

ان چیزوں میں زحمت اٹھانا قابلِ مذمت ہے۔ یہ حقیقی معرفت کا راستہ نہیں ہے۔ حتی المقدور کوشش کرنی چاہئے کہ رشد و ہدایت کی راہ پر گناہ کو ترک کرنے، واجبات کو انجام دینے اور خالص کردار اپنانے سے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی طرف توجہ رہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ محقق کابلی

سوال میں آئے ہوئے سب اعمال حرام ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی

یہ کام طبیعی اصولوں سے خارج ہیں۔ یہ برے اثرات رکھتے ہیں اور روحوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ فقہائے کرام ان کاموں کو تسخیر یا جادو جیسی حرکتوں کے ساتھ شمار کرتے ہیں اور حرام قرار دیتے ہیں۔ ان طریقوں سے جو کشف ہوتا ہے وہ حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ محفوظی

یہ سب کام احتیاط کے برخلاف ہیں۔ صحیح راستہ عقیدہ و عمل میں گناہ اور معصیت کو ترک کرنا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

ذکر شدہ اعمال میں سے ایک بھی جائز نہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ مظاہری

جو کام آپ نے لکھے ہیں، سب حرام ہیں۔ جوانوں کو چاہئے کہ عقل سے کام لیں اور عرفان اور سیر و سلوک کے معاملے میں اللہ سے ڈریں۔ یعنی گناہوں سے بچنے اور واجبات کی انجام دہی کو بہت زیادہ اہمیت دیں۔ مستحب کام کرنے اور مکروہ کاموں سے بچنے اور شبہہ والی حرکتوں سے پرہیز کی بھی ہر ممکن کوشش کریں۔

مراجع عظام سے پوچھے گئے سوال اور ان کے جوابات کے عکس

ڈاؤنلوڈ فائل

مربوط مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button