مراجع کے فتاویٰ

ابنِ عربی ایک منحرف شخص تھا – آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی

436 ملاحظات

سوال: جناب عالی! فتوحاتِ مکیہ اور فصوص الحکم کے مصنف ابنِ عربی کے شیعہ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

جواب: بسمہٖ جلت اسماؤہ!
ابنِ عربی اپنی کتاب فتوحاتِ مکیہ میں خود کو امام زمانہ ؑ کی معرفت سے بے نیاز کہتا ہے۔ خدا کو کلِ اشیاء قرار دیتا ہے۔ امیرِ شام اور متوکل جیسوں کیلئے ولایتِ ظاہری و باطنی کا قائل ہے۔ اپنے آپ کو انبیاء ؑ سے توحید کا امتحان لینے کے قابل سمجھتا ہے۔ کشف و شہود کی دنیا میں شیعوں کو خنزیر کی شکل میں دیکھنے کا مدعی ہے۔ اس قسم کی خرافات کے بعد اس کے مذہب کے بارے میں کیا شک رہ جاتا ہے کہ یہ سوال پوچھا جائے؟ (1)


حوالہ:
1۔ آیۃ اللہ صادق روحانی، اجوبۃ المسائل، المجموعہ الثانیہ، ص 132، مسئلہ 291، قم، 1432 ہجری۔

اسی زمرے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button