مراجع کی تحریریں اور بیانات

ابنِ عربی زندیق تھا – آیۃ اللہ العظمیٰ حاج شیخ محمد اسحاق فیاض

281 ملاحظات

حوزہ علمیہ نجف کے زعیم، استاد العلماء اور مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمیٰ محمد اسحاق فیاض نے حوزے میں ابنِ عربی کے خیالات کی ترویج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

”ہم نے سنا ہے کہ آج کل حوزہ علمیہ میں ابنِ عربی کی کتاب کی روشنی میں عرفان پڑھایا جا رہا ہے۔ یہ حوزے کیلئے خطرہ اور نوجوان طبقے کیلئے گمراہی ہے۔

جن لوگوں نے ابنِ عربی کی کتاب پڑھی ہے وہ سمجھ سکتے ہیں کہ وہ زندیق تھا اور اللہ تعالٰی پر ایمان نہیں رکھتا تھا۔ عرفان احکام الٰہی کی پابندی کا نام ہے۔ اصلی عرفان فقہ آلِ محمد ؐ کی فہم حاصل کرنا ہے۔ تقویٰ کی حقیقت ان احکام کی پابندی ہے جیسا کہ اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے: درحقیقت اللہ کے ہاں زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ متقی ہو (سورہ حجرات، آیت 13)۔

روایات میں تقویٰ کی تفسیر محرمات سے پرہیز اور واجبات کی انجام دہی کے طور پر کی گئی ہے۔ کشف، حقائق سے پردے اٹھانے اور علمِ غیب کے دعوؤں والا عرفان محض وہم (نفسیاتی الجھن) ہے۔ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

یہ اللہ تعالٰی کے اس فرمان کی نص کے خلاف ہے کہ علمِ غیب کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا سوائے ان رسولوں کے جن سے اللہ راضی ہو (سورہ جن، آیت 26 – 27)۔“

مربوط مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button