سوال: کیا یہ کہنا کہ امام علی ؑ یا امام حسین ؑ خالقِ کون و مکان یا جاعلِ آسمان ہیں، یا زندگی و موت دیتے ہیں، غلو ہے؟ وہ غلو جس سے احادیث میں روکا گیا ہے؟
جواب: ہاں یہ بات غلو ہے جس سے آئمہ ؑ نے برات کی ہے۔ بعض مخصوص موارد میں اللہ کے اذن سے خلق کرنے یا حیات دینے کی نسبت آئمہ ؑ کی طرف دینا غلو نہیں ہے۔ اس کی مثالیں قرآن میں انبیاء ؑ کے لئے آئی ہیں۔