کتابیں

کتاب ”تحفہ صوفیہ“ کو ڈاؤنلوڈ کریں۔ تالیف:نعمت علی سدھو

1,849 ملاحظات

کتاب ”تحفہ صوفیہ“ طبع اول کو ڈاؤنلوڈ کریں۔ تالیف: حجۃ الاسلام والمسلمین نعمت علی سدھو

یہ مختصر رسالہ علامہ سید گلاب شاہ نجفی کی ہدایت پر تالیف کیا گیا تھا۔ اس پر پاکستان کے جید علمائے تشیع نے تقاریظ لکھی ہیں۔ اس کتاب کا مقدمہ آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ محمد حسین نجفی صاحب نے لکھا ہے۔ اس کتاب میں فرقہ صوفیہ کے ظہور کے حالات اور ان کے گمراہ کن عقائد کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ کتاب کے آخر میں عربی اور فارسی زبان میں تصوف کی رد میں لکھی گئی اہم کتب کی فہرست فراہم کی گئی ہے۔

ستمبر 2025ء میں کتاب کی دوسری طباعت سامنے آ چکی ہے، جو چار سو سے زیادہ صفحات پر محیط ہے۔ تاہم یہاں ڈاؤنلوڈ کیلئے میسر فائل اس کتاب کا پہلا ایڈیشن ہے جو ایک مختصر رسالہ ہے۔

اس کتاب کی پہلی طباعت میں شامل کئے گئے موضوعات یہ ہیں: علمائے امامیہ کی تقاریظ، مقدمہ از آیۃ اللہ العظمیٰ محمد حسین نجفی ڈھکو، صوفیہ کی وجۂ تسمیہ، صوفیہ معصومین علیہم السلام کی نظر میں، عقائدِ صوفیہ، معادِ جسمانی کا انکار، وحدۃ الوجود، عقائدِ ابنِ عربی، اللہ تعالیٰ کا قدم جہنم میں، جبریہ عقیدہ، حلول و اتحاد و وحدت الوجود کارد، فرعون مومن ہے، فرشتے انسانوں سے افضل ہیں، شیعہ خنزیر ہیں، متوکل عباسی خلیفۃ اللہ، محیی الدین ابن عربی کے متعلق علماء اسلام کی آراء، اور غنا اور موسیقی احادیث کی روشنی میں۔ دوسری طباعت میں ان موضوعات پر مزید تحقیقی مواد کا اضافہ کرنے کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی تحقیق پیش کی گئی ہے۔

کتاب ”تحفہ صوفیہ“

ڈاؤن لوڈ کریں

اسی زمرے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button